اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ۔
ای سی سی کے اجلاس میں مختلف محکموں اور اداروں کے لیے موجودہ مالی سال کے لئے ضمنی گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر خزانہ اورنگ زیب اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے لیے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔
ترلائی بم دھماکے کے شہداء کو مالی امداد کی فراہمی کے پیکیج کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر نظر ثانی کی سمری پر غور ہوگا ۔
نیکٹا کو 15 کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی ۔
ریکو ڈک کی سیکیورٹی انتظامات کےلیے ایف سی کو 41 کروڑ 39 لاکھ روپے فنڈز فراہمی کی سمری پر غور ہوگا ۔
پی ٹی وی کو تین ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی فراہمی کی سمری پر غور ہوگا ۔
ایس سی او کو فنڈز کی فراہمی کی سمری بھی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کو 12 کروڑ روپے کے فنڈز فراہمی کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان منٹ کو ایک ارب 30 کروڑ روہے کے فنڈز کی فراہمی پر غور ہوگا ۔