ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا، فیصلہ ہنزہ کے عوام کو خود کرنا ہے, خرم دستگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہور جیسا بنانا ہے، یہ فیصلہ ہنزہ کے عوام کو خود کرنا ہے۔
سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خٓن نے یہ بات ہنزہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا بنایا ہے، یہ فیصلہ ہنزہ کے عوام کو کرنا ہے۔
خرم دستگیر نےکہا کہ سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا ہے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان ہے۔
ہنزہ مین ورکرز کنونشن سے سابق وزیر بجلی عابد شیر علی نے بھی خطاب کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے آپ کو نواز شریف چاہیے، عوام اسی کو اپنا لیڈر منتخب کریں جوان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو۔
یہ بھی پڑھیئے: نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار