وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا جبکہ اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں مالی سال 27-2026ء کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی اور آئندہ سال کی معاشی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک کا اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ شامل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:دشمن شکست کھا چکا،اسرائیل سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی:ایرانی سپریم لیڈر