لیبیا: ڈوبنے والی کشتی کے 31 افراد تا حال لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لیبیا کے قریب یورپ جانے کی کوشش کے دوران ڈوبنے والی کشتی میں سوار 50 افراد میں سے 31 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا کہ تارکین کی کشتی بحیرہ روم میں لیبیا کے علاقے توبروک کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں 50 افراد سوار تھے۔
مذکورہ کشتی پر سوار 10 افراد کے ہلاکت کی تصدیق پہلے ہی ہو چکی ہے، جن میں سے 6 کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔
اعلیٰ حکا م کے مطابق بچ جانے والے 4 افراد نے 5 روز پانی میں گزارنے کے باوجود ہار نہیں مانی اور بالآخر ایک کشتی کی نظر میں آ گئے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ آئی ایم او کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کشتی پر سوار افراد کا تعلق مصر اور سوڈان سے تھا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کیلئے بڑادھچکا ،ایران جنگ میں اختیارات کم کرنے کی قرارداد منظور