سمبڑیال الیکشن میں پری پلان دھاندلی ہوئی,سب کچھ پہلے سے طے تھا، شیخ وقاص اکرم

Jun 04, 2025 | 19:18:PM
 سمبڑیال الیکشن میں پری پلان دھاندلی ہوئی,سب کچھ پہلے سے طے تھا، شیخ وقاص اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)  تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں سب کچھ پہلے سے طے تھا،پر ی پلان دھاندلی کی گئی،ہم اس الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے پاس اس الیکشن میں کی گئی دھاندلی کے مکمل شواہد موجود ہیں،کئی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  شیخ وقاص اکرم اور عالیہ حمزہ نے آج  سمبڑیال الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر  شیخ وقاص اکرم  کا کہنا تھا کہ الیکشن میں گنتی ہمیشہ پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہوتی ہے،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،گنتی مکمل ہونے کے بعد مصدقہ فارم پر  پولنگ ایجنٹس کے دستخط ضروری ہیں،اس الیکشن میں سب کچھ پہلے سے طے تھا،پری پلان دھاندلی کی گئی،پولنگ اسٹیشنز کو ٹارگٹ کرکہ ن لیگ نے دھاندلی کی ،ہم اس الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ہمارے وفات پانے والے امیدوار جو اس حلقے سے آخری بار الیکشن لڑے تھے انہوں نے تب بھی 58 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے،ٹرن آؤٹ بہت کم تھا ، ن لیگ کے بندے بلکل نہیں نکلے،ن لیگ کے کیمپس خالی تھے،یہ سب فراڈ تھا، ہم اس کو نہیں مانتے،عالیہ حمزہ نے اس الیکشن میں بہت محنت کی ،یہ پیٹرن ان چیف کو لوگوں کے دلوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،ان کے تمام حربے ناکام رہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس اس الیکشن میں کی گئی دھاندلی کے مکمل شواہد موجود ہیں،ہماری پوری پنجاب کی تنظیم نے یہ انتخاب لڑا اور جیتا،ہم نے ان کی جعلی جیت کو بھی ہار میں بدل دیا،پیٹرن ان چیف کی ہدایت پر ہم نے پولنگ اسٹیشنز پر اپنے ووٹ کا پہرہ دیا،عوام کے ووٹ کو تبدیل کیا گیا،قوم جاگ گئی ہے، قوم اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہے،ہماری تحریک مزید مستحکم ہورہی ہے،اس جدوجہد کے کئی سٹیجز ہیں، یہ نہیں رکے گی،ہماری کمپین بہت اچھی تھی، لوگ صرف پیٹرن ان چیف پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،کئی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط موجود نہیں ہیں،جنرل الیکشن کا ٹرن آؤٹ زیادہ ہوتا ہے، پولنگ اسٹیشنز پر گلو بٹوں نے دھاوے بولے ،50 سے زائد پولیس اہلکار بوتھس کے اندر بیٹھے ہوئے تھے،پولیس اہلکار پولیس بوتھ کے اوپر کھڑے ہوئے تھے،2, 2 گھنٹے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ رکی رہی،اس دوران لوگوں کو غائب کیا گیا ، پاکستان کی تاریخ میں ایسا الیکشن نہیں ہوا،یہ 8 فروری پلس کیا گیا،جمہوریت اور جمہور کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،لوگوں کو الیکٹورل پراسیس سے متنفر کیا جارہا ہے،صاف صاف بتا دیا جائے کہ یہ سلیکشن ہے الیکشن نہیں ،آر او دفتر میں ہمیں نہیں جانے دیا گیا،آر او آفس کو قلعہ بنادیا گیا،اس سب کے باوجود بھی یہ خوفزدہ تھ،ےہم نے بھرپور لڑائی لڑی، ہمیں انتشاری کہا گیا ، ہم نہ انتشاری ہیں نہ ہم تشدد پر یقین رکھتے ہیں،ہم بے ساکھیوں پر یقین نہیں رکھتے،ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،ہمارے پاس کیا آپشن موجود ہے؟؟ ہم پر امن احتجاج ہے علاؤہ اور کیا کریں؟؟،ہم عدالتوں میں بھی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے لیے ہماری پیٹرن ان چیف بہت ضروری ہیں،ہم اپنے کارکنان کے ساتھ ہیں،ہمارے لیے عدالتوں کے دروازے بند کیے جارہے ہیں ،ہم عدلیہ کی آزادی اور عوام کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،مقتدرہ کو کہتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے دیں اور عوام کو ان کے رہنما منتخب کرنے دیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سمبڑیال الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران چلا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں 4 دن عدالتیں بند،عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری