بعض شہروں میں10جون تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد،چہرہ بھی نہیں ڈھانپنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے بعض شہروں ماسک اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ شہری ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زسوراب اور نوشکی کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ڈبل سواری پر 10جون تک پابندی رہے گی اور دونوں شہروں میں ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

پبلک نوٹس میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عوام دور رہیں، بصورت دیگر ہرقسم کے جانی و مالی نقصانات کے ذمہ وار عوام خود ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں 4 دن عدالتیں بند،عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری