سندھ کی جیلوں کا قانون تبدیل، آرڈیننس جاری

Jun 04, 2025 | 16:48:PM
سندھ کی جیلوں کا قانون تبدیل، آرڈیننس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملیرجیل واقعہ کے بعد سندھ کی جیلوں کا قانون تبدیل کردیا گیااورقائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس جاری کردیا۔

سندھ پرزنس اینڈ کریکشنز ترمیمی آرڈیننس 2025 کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری کریں گے،ایڈمنسٹریٹو سروسز، پولیس سروسز اور صوبائی سروسز سے افسران کی تقرری ہو سکے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ 21 ویں اور 20 ویں گریڈ میں افسران کی تقرری کریں گے،18ویں گریڈ کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل کی تقرری وزیر جیل خانہ جات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں شدید گرمی،عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

جیل سپرنٹنڈنٹ کی تقرری بھی وزیر جیل خانہ جات کریں گے جبکہ سینئر سپرنٹنڈنٹ اور سپرنٹنڈنٹ بھی ایڈمنسٹریٹو یا پولیس سروس سے مقرر ہوں گے۔