ویلوساؤنڈ سٹیشن سیزن 3:عدنان دھول اور نتاشا نورانی کا گانا''چن پیچھے''ریلیز
یہ گانا فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں بطور ٹائٹل سونگ شامل تھااب ری میک کیاگیاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ویلوساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں نامور گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی آواز میں گانا ''چن پیچھے'' ریلیز کردیا گیا جسے موسیقی کے دلدادہ افراد کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
یہ گانا میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں دیکھاجاچکاہے ،اس گانے کو پاکستان کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" میں ٹائٹل سونگ کے طور پر پیش کیا گیا تھا جسے اب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں ری میک کرتے ہوئے نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت خوبصورت انداز میں عکسبند کیا ہے ۔
اس گانے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاصی پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی پرفارمنس کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے،میوزک حلقوں کی جانب دی نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔
اس ویڈیو گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھنے والوں کی تعداددو کروڑ سے زیادہ پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میی میوزک لوورز اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں.
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم کا اعتراف جرم
یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔فلم"دی لیجنڈآف مولاجٹ"کوبھی بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیاتھا جبکہ عمارہ حکمت ان کے ساتھ فلم کی پروڈیوسرتھیں۔