اورنج، گرین،بلیو اورالیکٹرک بسوں کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر،نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں اورنج، گرین،بلیو اورالیکٹرک بسوں کے کرایوں میں کیا گیا سو فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
میٹرو بسوں کا کرایہ یکم جون سے 50 روپے سے بڑھا کر سو روپے کردیا گیا تھاجس کا یکم جون کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاتھا۔
تاہم گزشتہ رات وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کی،وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحٰی سے قبل کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے عید کی خوشیاں ماندکرنےکے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ: پہلی بار 121000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور
خیال رہےکہ یکم جون سے سی ڈی اے نے بسوں کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا تھا،میٹرو بس کا کرایہ بڑھنے سے روزانہ سفر کرنے والے نوے ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے تھے۔