پاکستان سٹاک مارکیٹ: پہلی بار 121000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور

Jun 04, 2025 | 10:06:AM
پاکستان سٹاک مارکیٹ: پہلی بار 121000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار 121000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کاروبار کےاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھ کر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونےکی خبر سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے۔