تہران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے ، امریکا :دبائو قبول نہیں کرینگے ، ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویز پیش کرچکے ہیں، امریکی صدر روس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد سے افسوسناک خبر آگئی
ترجمان نے کہا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا۔