مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکان تباہ ، 20 افراد جاں بحق

Jun 04, 2023 | 23:05:PM
مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکان تباہ ، 20 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چین کے صوبہ سیچوان میں ایک گاوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 60 سے زائد مکان تباہ جبکہ 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ سیچوان میں ایک گاؤں پر مٹی کا بڑا تودہ گر گیا جس سے 60 مکان تباہ ہوگئے جبکہ 20 افراد مٹی تلے دب گئے، ریسکیو آپریشن میں19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور سر سبز پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آباد گاؤں پر مٹی کا تودا گرا،  ابتدائی آپریشن میں 14 لاشیں اور ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، ریسکیو آپریشن کے دوران تباہ ہونیوالے مکانات کے بلبے سے پانچوں افراد لاشیں نکال لی گئیں، ہلاک ہونیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔