کھاوڑا میں لطیف اکبر کیلئے آسانی، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا امیدوار استحکام پارٹی کا امیدوار بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ مظہر قیوم پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہو کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں چلے گئے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے راجہ مظہر قیوم کو حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا سے اپنا امیدوار نامزد کرکے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے لئے ٹکٹ بھی دے دیا ہے۔
راجہ مظہر قیوم آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے سینئر سیاست دان راجہ عبدالقیوم خان کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھ۔ پارٹی قیادت نے حلقہ کھاوڑا سے راجہ ثاقب مجید کو ٹکٹ جاری کر دیا تھا۔
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد راجہ مظہر قیوم نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور اب وہ آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں شریک ہوں گے۔
راجہ مظہر قیوم کی آئی پی پی میں شمولیت کے بعد حلقہ ایل اے 31 کھاوڑا میں سیاسی جوڑ توڑ دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی ہے ۔
چوہدری لطیف اکبر کے لئے آسانی ہو گئی
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابی حلقے ایل اے-31 مظفرآباد-5 (کھاوڑا) سے موجودہ رکن اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ہیں، ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) سے ہے اور وہ اسوقت قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ہیں۔ چوہدری لطیف اکبر کو کچھ ماہ پہلے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے بھی زیر غور رکھا گیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے جولائی 2026 کے عام انتخابات کے لیے دوبارہ چوہدری لطیف اکبر کو ہی ٹکٹ دیا ہے۔ ان کے کاغذاتِ نامزدگی ابتدا میں مسترد ہوئے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی آفیشل اجازت دے دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس حلقے سے مصطفیٰ بشیر عباسی امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا
اس حلقے میں روایتی طور پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس کے درمیان سخت سیاسی مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے۔
اب راجہ مظہر قیوم کے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا امیدوار بن جانے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کا روایتی ووٹ بینک کسی حد تک تقسیم ہو جائے گا اور اس کا فائدہ چوہدری لطیف اکبر کو ہو گا جنہوں نے گزشتہ کچھ ماہ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران علاقہ میں ترقیاتی کام بھی شروع کروائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے فیصل آباد کراچی فلائٹس کےکرایوں میں چالیس فیصد کمی کر دی