زرافے ریاضی سیکھ سکتے ہیں

Jul 04, 2026 | 23:03:PM
 زرافے ریاضی سیکھ سکتے ہیں
کیپشن:  زرافے ریاضی کو سمجھ سکتے ہیں، بشرطیکہ انہیں سکھایا جائے۔ سمجھ تو تمام انسان بھی سکتے ہیں لیکن تمام انسان ریاضی کو سیکھنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ تمام انسان تو ریاضی نہیں سمجھ سکتے لیکن تمام زرافے بہر حال ریاضی سیکھ سکتے ہیں۔

 حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زرافے بنیادی درجے کی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

سپین میں بارسلونا کے محققین نے تمام  چڑیا گھروں میں مقیم  زرافوں پر تجربات کیے جن سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ جانور بنیادی مقدار کو سمجھنے یا سادہ حساب کتاب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف بارسلونا، یونیورسٹی آف لیپزگ اور میکس پلانک انسٹیٹیوٹ فار ایوولوشنری اینتھروپولوجی (علم بشریات) کے محققین کے مطابق بارسلونا چڑیا گھر کے چار زرافوں کو دو مختلف برتنوں میں گاجروں کے ٹکڑوں کی مختلف مقدار دی گئی۔ جس کے بعد سائنسدانوں نے گاجروں کے ان برتنوں کو ڈھانپ دیا۔

اس دوران جانور مسلسل یہ دیکھتے رہے کہ کیا انسانوں نے ان میں مزید گاجر کے ٹکڑے شامل کیے یا نکال دیے ہیں۔ جس کے بعد زرافوں نے 68 فیصد مواقع پر وہ کنٹینرز منتخب کیے جن میں گاجر کے زیادہ ٹکڑے شامل کیے گئے تھے، جسں پر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اسے محض اتفاقی یا بے ترتیب امکان کے طور پر نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے: پی آئی اے نے فیصل آباد کراچی فلائٹس کےکرایوں میں چالیس فیصد کمی کر دی 

سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ مزید تجربات، جن سے یہ بات سامنے آئے گی کہ آیا زرافے فیصلہ کرنے کے دوسرے طریقے استعمال کر رہے تھے یا نہیں، جیسے کہ یہ دیکھنا کہ سائنسدانوں نے کسی ڈبے کو چھوا ہے یا نہیں، اس سے یہ ظاہر ہوا کہ دو زرافے شاید یہی طریقہ استعمال کر رہے تھے، لیکن باقی دو اسی شرح سے ان ڈبوں کا انتخاب کرتے رہے جن میں زیادہ گاجر تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ان دو زرافوں کے نتائج زیادہ پیچیدہ ذہنی حسابی عمل کے ممکنہ استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان تجربات میں زرافوں کی کامیابی کم تھی جب ڈبوں میں سے گاجریں منفی کی گئیں اور انہوں نے ایسے انتخاب کیے جو تقریباً اتفاقی چانس کے برابر تھے۔ 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زرافے غالباً انسانوں کی طرح تو ریاضی نہیں کرتے لیکن وہ اعداد و شمار کی ایک بنیادی سمجھ رکھتے ہیں جو ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا