آبنائے ہرمزمیں فرانسیسی مائن ہنٹرز تعینات

Jul 04, 2026 | 08:35:AM
آبنائے ہرمزمیں فرانسیسی مائن ہنٹرز تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور بحری آمدورفت کے تحفظ کے لیے مائن ہنٹرز تعینات کر دیے ہیں۔

 فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانسیسی مائن ہنٹرز شراکت دار ممالک کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی مکمل بحالی اور محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔

 عمانی حکام سے مشاورت کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کو بندرگاہ واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بارودی سرنگوں سے نمٹنے والے فرانسیسی بحری اثاثے اور ان کا حفاظتی دستہ علاقے میں تعینات رہے گا اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:چین میں گلاس برج کا پینل اچانک ٹوٹنے سے لوگوں کی دوڑیں