محرم الحرام میں امن اومان کی نگرانی،وفاقی وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول روم قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)محرم الحرام میں امن اومان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول روم تھریٹ الرٹ فوری طور پر اسٹک ہولڈرز کو بھیجے گا،کنٹرول روم خصوصی رپورٹس اور حادثات کی رپورٹس متعلقہ اداروں کو بھجوائےگا،کنٹرول روم صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹس کے ساتھ رابطے میں رہے گا،کنٹرول روم الیکٹرک میڈیا رپورٹس کےذریعے بھی صورتحال کو مانیٹر کرے گا،وزارت داخلہ کے مختلف افسران کو آج8 ویں محرم سے ڈیوٹیز پر مامور کردیا گیا ،افسران 10 ویں محرم تک مختلف اوقات کار میں فرائض انجام دیں گے،کنٹرول روم ہوم ڈیپارٹمنٹس اور متعلقہ اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا کام کرے گا ،کنٹرول روم میں ایمرجنسی نمبر، فیکس اور وائرلیس سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عاشورہ محرم :فول پروف سیکورٹی کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ