5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

Jul 04, 2025 | 13:20:PM
5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے  5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دےدیاگیا۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔