محرم الحرام: کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل

Jul 04, 2025 | 11:23:AM
محرم الحرام: کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس جزوی طورپر معطل کر دی گئی ۔
ترجمان پیپلز بس سروس کاکہناہے کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان پیپلز بس سروس کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے جبکہ 8 محرم کو 5 روٹس پر سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
بی آر ٹی حکام کے مطابق بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔