تحریک انصاف کا ”بَلّے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع 

Jul 04, 2023 | 17:46:PM
تحریک انصاف کا ”بَلّے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع 
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ”بَلّے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں الیکشن کمیشن سے ”بَلّے“ کی بطور انتخابی نشان الاٹمنٹ کی استدعا کی گئی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل اپنی مرضی کے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست قانونی تقاضا ہے ،تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی انتخابات میں بَلّے کے نشان ہی پر حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے بے گھر سرکاری ملازمین کی رہائش کیلئے نئے جی او آر تعمیرکرنے کی منظوری دے دی