ڈالر 245 کا ہونے کا امکان ، ماہرین نے بڑا دعویٰ کر دیا

Jul 04, 2023 | 11:11:AM
ڈالر 245 کا ہونے کا امکان ، ماہرین نے بڑا دعویٰ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے سے قرض معاہدےکےبعد پاکستان کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں،سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس  تیزی سے ترقی کر رہا تو  دوسری طرف روپے نے ڈالر کے پر  کاٹ دیئے ہیں، کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر 11 روپے سستا ہو گیا۔ 

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ملک بوستان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ چند روز میں ڈالر 245 روپے پر بھی آ سکتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے  فنڈز منتقل ہونے پر ڈالر مزید کم ہو گا، آنے والوں دنوں میں ڈالر 245پر بھی آ سکتا ہے،ملک بوستان نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ہوتے ہی ڈالر لڑکھڑاگیا