پاکستان کی اماراتی بینکوں سے ٹریڈ فنانسنگ جلد بحال ہونے کا امکان

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا ؟ یہ ہماری اپنی ترجیحات ہیں ، اس کے مطابق آگے بڑھیں گے،وفاقی وزیرخزانہ

Apr 23, 2024 | 11:04:AM
پاکستان کی اماراتی بینکوں سے ٹریڈ فنانسنگ جلد بحال ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان کی اماراتی بینکوں سے ٹریڈ فنانسنگ جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل عرب امارات کے ارکان نے ملاقات کی جس میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرو اکنامک اشاریوں نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مثبت رجحانات دکھانا شروع کردیے ہیں، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نفاذ کا طریقہ کار معیشت کی سمت درست طریقے سے طے کرے گا۔

24 نیوز کے سوال پر وفاقی وزیرخزانہ نے جواب دیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا ؟ یہ ہماری اپنی ترجیحات ہیں ، اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے:وزیرخزانہ 

قبل ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور زراعت کا شعبہ بھی 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے کیونکہ  آئی ایم ایف قرض کے لیے آخری راستہ ہوتا ہے۔ حکومی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے، مالی سال 2024 میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ کو مناسب حدود میں رکھنے کے اہداف رکھے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کررہی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔