موٹروے ایم ون دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) موٹروے ایم ون دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے۔
موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ آج شام دھند بڑھنے کے سبب موٹر وے کو پشاور سے رشکئی تک بند کرنا پڑا ۔موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ دھند کے دوران موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
موٹر وے پولیس حکام نے تاکید کی کہ دھند کے دوران سفر کرنے والے ڈرائیور لین کا خاص خیال رکھیں، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔
ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا بھی لازمی استعمال کریں۔
غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور سفر کرنا ضروری ہو تو تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں
رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں