پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک میں تعاون پر روابط بڑھانے پر اتفاق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ کے دورہ کے دوران پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔
ڈائیلاگ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائیلاگ کے دوران سی پیک، تجارت اور عوامی روابط پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاک چین دوستی خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دی گئی ۔
اہم ملاقات کے دوران دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال شایانِ شان انداز میں منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :چین نے امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا