ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم امارات سے گرفتار

Jan 04, 2024 | 17:57:PM
ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم امارات سے گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ایف آئی اے انٹر پول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

اشتہاری ملزم کاشف پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا، ملزم کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 27 سالہ معروف ماڈل ہوٹل میں قتل

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔