پنجاب میں چھٹیاں بڑھانے پر غور ۔۔طلبا کی موجوں میں اضافہ

Jan 04, 2022 | 22:23:PM
موسم ۔سرد۔سکول۔بند۔چھٹیاں۔ایجوکیشن
کیپشن:  طالبات کلاس میں(فائل فوٹو),
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسم کی بگڑتی صورتحال اور کورونا کے پھیلاﺅ کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں جاری سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کے اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت کچھ اضلاع میں 23دسمبر سے6جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا،یہ چھٹیاں اس وقت جاری ہیں،جبکہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے باقی اضلاع میں 3دسمبر سے13جنوری تک چھٹیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔اگر محکمہ تعلیم نے مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا تو پہلے مرحلے میں بند ہونے والے سکول بھی 13جنوری تک بند رہیں گے اسطرح طلبامزید ایک ہفتے چھٹیوں کے مزے لیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔بعض علاقوں میں بارشیں شروع بھی ہو چکی ہیں جس سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔مزید بارشوں سے موسم اور سرد ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا کی پانچویں لہر ۔۔سکول اور کاروبار بند کرنے پر غور