کورونا کی پانچویں لہر  ۔۔تعلیمی ادارے اور کاروبار بند کرنے پر غور

Jan 04, 2022 | 15:00:PM
کورونا کی پانچویں لہر سکول کاروبار بند کرنے پر غور
کیپشن: کورونا کی پانچویں لہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون وائرس  نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

کراچی میں اومی کرون کے پھیلاؤ کی شرح 9 تک پہنچ گئی جس کے بعد سندھ حکومت نے کاروبار اور سکول بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی  آگئی ہے۔ اومی کرون کے پھیلاؤ کی شرح 9 تک پہنچ گئی ۔جس کے بعد  محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے چونکا دینے والی خبر

 کراچی میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح8.91 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز2650لوگوں کےٹیسٹ ہوئے236 لوگ کووڈپوزیٹونکلے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے ۔ صرف40فیصد لوگوں نےویکسینیشن کرائی ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:خاتون کا جہاز میں ایسا کام۔۔ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے