قومی ادارہ صحت بورڈ ارکان کی تقرری کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)وزیراعظم نے قومی ادارہ صحت بورڈ ارکان کی تقرری کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وفاقی وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، مزید برآں سیکریٹری وزارت صحت، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اسلام آباد اور معروف گیسٹروانٹرولوجسٹ ڈاکٹر نصراللہ چوہدری کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں، وفاقی وزارت قومی صحت کے مطابق کمیٹی این آئی ایچ کے بورڈ آف گورنرز کے لیے موزوں اور اہل ارکان کے انتخاب سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند