راشن کارڈ،نگہبان دسترخوان اورسہولت بازارانتظامات پربڑی پیشرفت

Feb 04, 2026 | 15:19:PM
راشن کارڈ،نگہبان دسترخوان اورسہولت بازارانتظامات پربڑی پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)راشن کارڈ،نگہبان دسترخوان اورسہولت بازارانتظامات پرپیشرفت تیزہوگئی۔
پنجاب حکومت نے رمضان کیلئےنگہبان کارڈکی فراہمی تیزکرنےکاحکم دے دیا،اس حوالے سے ایوان وزیراعلیٰ نےصوبےمیں کیمپ سائٹس کےقیام پرتفصیلات بھی طلب کرلی ہیں،تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنرزکوجلدازجلدسائٹس کی تفصیلات دینےکاحکم دیاگیاہے۔
نگہبان کارڈکی فراہمی کیلئےکیمپ سائٹس بینک آف پنجاب کیساتھ شیئرکی جائیگی،مقامات فائنل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نگہبان کارڈ لوگوں کو فراہم کرے گی۔
کارڈکی ترسیل اوروصولی کاشیڈول بروقت مکمل کرنےکی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے،پی ایس ای آر عملہ بھی کیمپ آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محفوظ بسنت کیلئےریڈ زون پارکس میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے کا حکم
نگہبان کارڈ کیلئےہیلپ لائن اورکال سنٹر15فروری تک فعال کرنےکاہدف دیدیاگیا ہے۔