بسنت :تیسرےروز 5 لاکھ سے زائد گڈے فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )لاہور میں بسنت کےحوالے سے تیسرے روز بھی پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت عروج پر رہی، تین روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئے۔
تیسرےروز مارکیٹس میں5 لاکھ سے زائد گڈے، پتنگیں فروخت ہوئے، ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
خریداری کے لئے آئے شہریوں کو ہوشربا قیمتوں نے پریشان کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ،امریکہ نے بڑی منظوری دیدی
کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق دو پیس ڈور کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
پہلےدن 16 کروڑ،دوسرےدن 18کروڑ،تیسرےدن 20 کروڑ روپےکی خریدوفروخت ہوئی۔
دوسری جانب ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی لاہورکے رہائشیوں کے لئے بسنت پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشیوں کو گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی گئی۔
اس سے قبل ڈی ایچ اے نے فیز نائن پرزم میں بسنت فیسٹیول کی اجازت دے رکھی تھی۔
رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے رہائشیوں کو اجازت کی صورت میں بڑا تحفہ دےدیاہے۔