اُدت نارائن نے اپنی متنازع ویڈیو پربالآخر خاموشی توڑ دی

Feb 04, 2025 | 15:39:PM
اُدت نارائن نے اپنی متنازع ویڈیو پربالآخر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن نے کنسرٹ میں خاتون مداح کو بوسہ دینے کو محبت کا اظہار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اُدِت نارائن نے کہا کہ ان کے اُس عمل میں کوئی شرمندگی یا پشیمانی نہیں، یہ محبت کا اظہار تھا نہ کہ کوئی نامناسب حرکت۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اُدِت نرائن کو 1994 کی فلم "موہرا" کا مشہور گانا "ٹپ ٹپ برسا پانی" گاتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے اسٹیج کے قریب آئے اور گلوکار نے خواتین مداحوں کو گال پر بوسہ دیا،تاہم ویڈیو کے آخری حصے میں ایک خاتون مداح نے گلوکار کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ دیا جس پر گلوکار نے اچانک اس کا چہرہ اپنی طرف کھینچ کر اس کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی گلوکارہ کے طور پر نام اورمقام بنانا چاہتی ہوں،آئمہ بیگ

اُدت نارائن  کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پردیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔