محسن نقوی نے پنجاب  کے چھٹے  فیصل آباد بزنس فسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

Feb 04, 2024 | 21:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کمشنر آفس فیصل آباد میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

نگران وزیراعلٰی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کمشنر آفس فیصل آباد میں پنجاب کے چھٹے بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، صوبائی وزراء عامر میر، جاوید اکرم اور مشیر وزیر اعلی وہاب ریاض سمیت چیف سیکرٹری زاہد اختر مان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر سلوت سعید ، آرپی او ڈاکٹر عابد، ڈپٹی کمشنرعبداللہ نئیر شیخ، سی پی او محمد علی ضیاء بھی بزنس فسلیٹیشن سینٹر کےافتتاح کے موقع پرموجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کے ملازمین کیلئے اچھی خبر

کمشنر سلوت سعید نے بزنس فسلیٹیشن سینٹر پر وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی اور وزیر اعلی محسن نقوی نے بزنس فسلیٹیشن سینٹر بلڈنگ کا جائزہ بھی لیا۔

محسن نقوی نے 27.12 کلومیٹر سمندری ساہیوال روڈ کی 1276 ملین کی لاگت سے بحالی، سمندری انٹرچینج سے سمندری شہر تک 9.50 کلو میٹر  ڈبل روڈ  کی 1602 ملین کی لاگت سے، سمندری سے گوجرہ 26 کلو میٹر روڈ کی 563 ملین کی لاگت، چنیوٹ روڈ کی ساہیانوالہ انٹرچینج تک 12 کلو میٹر سڑک کی 227 ملین کی لاگت سے بحالی و تعمیر، جھنگ شہر میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی لاگت سے ڈیڑھ کلومیٹر روڈ کی بحالی، شیشن چوک سے سبزی منڈی روڈ جھنگ کی 200 ملین لاگت سے تعمیر و بحالی کا بھی افتتاح کر دیا۔