بونیر؛ پولیس اہلکاروں کی بس اور ٹرک میں تصادم،28 افراد زخمی 

Feb 04, 2024 | 18:32:PM
بونیر؛ پولیس اہلکاروں کی بس اور ٹرک میں تصادم،28 افراد زخمی 
کیپشن: ریسکیو اہلکار زخمیوں کو طبی امداد دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بونیر میں باباجی کنڈاؤ میں ٹرک اورپولیس لے جانے والی بس کے مابین تصادم کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں، ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا،شدید 6 زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلئے ریسکیو1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر سے ڈسٹرکٹ سنٹرل ہسپتال سوات اور 1 زخمی ایم ایم سی ہسپتال مردان منتقل کیاکر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:میرے گھر پر پوسٹرز کیوں لگائے؟ مالک مکان نے نوجوان کو گولیاں مار دیں