غزہ کیلئے پاکستان سےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ 

Feb 04, 2024 | 14:18:PM
غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی۔

امدادی کھیپ ضروری اشیا پر مشتمل ہے جس میں غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔

خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے نور خان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے غیر متناسب اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیوس کپ ٹائی:بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر شکست دیدی

یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے6 فروری کو100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کراچی سے مصر کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔