معروف بھارتی گلوکارہ وانی جے رام انتقال کر گئیں

Feb 04, 2023 | 20:51:PM
معروف بھارتی گلوکارہ وانی جے رام انتقال کر گئیں
کیپشن: بھارتی گلوکارہ وانی جے رام, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں ایک درجن سے زیادہ زبانوں میں گانے گانے والی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ وانی جے رام کا ہفتہ کو چنائی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا، ان کی عمر 78 برس تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وانی جے رام نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ہندی فلم 'گڈی' (1971) سے کیا، فلم کی ہدایت کاری ہریشکیش مکھرجی نے کی تھی، 'بولے رے پاپیہارا' گانے، جس میں جیا بچن مرکزی کردار میں تھیں، نے گلوکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
پولیس کے مطابق وانی جے رام جو اکیلی رہتی تھیں، کو ماتھے پر زخموں کے نشانات کے ساتھ مردہ پایا گیا، گلوکارہ کی گھریلو ملازمہ معمول کے مطابق آج صبح کام کیلئے پہنچی تھی لیکن جب انہیں کوئی جواب نہیں ملا تو اس نے گلوکارہ کی بہن اوما کو آگاہ کیا، جب اوما اور ملازمہ ڈپلیکیٹ چابیوں کے سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں تو انہوں نے گلوکارہ کو اپنے بیڈروم میں بے ہوش پایا، ان کے ماتھے پر زخم تھے۔جب تک پولیس پہنچی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔ گلوکارہ کی لاش کو کلپاک کے سرکاری ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار