500 واں ٹی ٹوئنٹی: شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Feb 04, 2023 | 12:03:PM
500 واں ٹی ٹوئنٹی: شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر بنگلہ دیش لیگ میں شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 2 سو 80 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں، انھوں نے 382 چھکے لگائے جبکہ 162 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

میچ میں رنگپور رائیڈز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 2 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130رنز بنائے، عارف الحق 29 رنز بناکر نمایاں رہے، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اڑائی، فاتح الیون نے ہدف 19.3 اوورز میں 8 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔

شعیب ملک 7 رنز بناسکے، حارث 7 پر ناٹ آؤٹ رہے، نواز نے ایک رن بنایا جبکہ ناصر حسین نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔