جس آئینے سے آصف زرداری نے بے نظیر کو دیکھا وہی بختاور نے استعمال کیا

Feb 04, 2021 | 21:37:PM
جس آئینے سے آصف زرداری نے بے نظیر کو دیکھا وہی بختاور نے استعمال کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری گزشتہ دنوں محمود چودھری کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے وقتاً فوقتاً تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔
آج شادی کی مزید چند تصاویر سامنے آئی ہیں، بختاور بھٹو کے شوہر محمود چودھری نے انسٹاگرام پر ولیمے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی نے گہرے سبز رنگ کے خوبصورت لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔
اب بختاور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور اور داماد محمود چودھری کے سامنے آئینہ رکھ رہے ہیں تاکہ وہ اس میں رسماً ایک دوسرے کو دیکھ سکیں۔
بختاور نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا‘۔