ملتان؛ڈینگی کے وار جاری، مزید 8افراد میں وائرس کی تصدیق
کیپشن: ڈینگی وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان میں ڈینگی کے وار، شہری بنے شکار ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں 11 مریض لائے گئے ۔
نشتر ہسپتال کی ڈینگی وارڈ میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔شہباز شریف ہسپتال میں 8 جبکہ ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 5 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔
اس کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عرفان صدیقی کی خالی نشست پر کون سینیٹ کا الیکشن لڑے گا؟ن لیگ کا بڑا فیصلہ