طلبا ہو جائیں ہوشیار، ایک ہفتے کی مہلت

Dec 04, 2025 | 16:12:PM
 طلبا ہو جائیں ہوشیار، ایک ہفتے کی مہلت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) طلباء کو پریشانی سے بچنے کیلئے ایک ہفتے میں لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کردی گئی۔

 ملتان میں سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سکول اور کالج کے طلباء کے چالان سے بچانے کے لیے ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

سی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ طلباء کو ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔

سی ٹی او کاشف اسلم نے کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت خلاف ورزی پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کوکونٹ آلمنڈ کوکیز بنانے کی آسان ترکیب