سعودیہ جانیوالے پاکستان مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

Dec 04, 2025 | 15:11:PM
سعودیہ جانیوالے پاکستان مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، ٹکٹ تقریبا 25 ہزارروپے سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سستی ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی سے جدہ براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ، جس کا آغاز دس دسمبر سے ہوگا۔

فلائی جناح کا یہ نیا روٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حجاج،عمرہ زائرین،سیاحوں اورکاروباری مسافروں کیلئے روابط کو مضبوط بنانے کا اہم قدم ہے۔

فلائی جناح کا مقصد سستی اورقابل اعتماد سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے، یکطرفہ ٹکٹ تقریبا پچیس ہزار روپے سے شروع ہوگا ۔

 مسافروں کو اضافی سامان لے جانے اور کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان ایئرلائن کا کہنا تھا ہم پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان براہ راست روابط کوآسان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،ہماری نئی سروس مسافروں کو سستےاور آرام دہ سفر کا موقع دے گی۔