امریکی صدر ٹرمپ کاہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم

Dec 04, 2025 | 08:41:AM
امریکی صدر ٹرمپ کاہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم دیدیا۔

ٹرمپ نے امریکی سفارتکاروں کو ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کے جائزے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کے ریزیومے یا لنکڈان (LinkedIn) پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔

سنسرشپ میں ملوث درخواست گزار ایچ ون بی ویزے کے لیے نااہل ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو ہدایات جاری کیں، ایچ ون بی ویزے ان ٹیک کمپنیوں کے لیے اہم ہیں جن کی قیادت نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹیک کمپنیاں زیادہ تر بھارت اور چین سمیت بیرون ملک سے بھرتیاں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار،غیرقانونی اسلحہ رکھنے، حملے کی منصوبہ بندی کا الزام