پی ایس ایل سیزن 9 میں ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ، فہرست سامنے آ گئی

Dec 04, 2023 | 22:06:PM
پی ایس ایل سیزن 9 میں ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ، فہرست سامنے آ گئی
کیپشن: پی ایس ایل لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے ابھی تک 254 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے،پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی، پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ،انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی ، ری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس ،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔

نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں ،ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ، پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں، پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا ہو گا سموگ کا راج؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی