عمران خان بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے ایک سے زائد بار ملے، عون چوہدری

Dec 04, 2023 | 18:09:PM
عمران خان بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے ایک سے زائد بار ملے، عون چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری نے سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آج سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کیخلاف بیان دینے کا کہا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان بشریٰ بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے اور گھنٹوں ملاقات کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے: غیرقانونی اسلحہ اور شراب کیس ؛مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار 

   انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، وہ پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں شر پھیلانے اور اداروں سے تصادم کرنے والے کیخلاف آواز بلند کرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔