سندھی ثقافت کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں تقریبات ،شرکاء  سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر فوک گیتوں پر رقص کرتے رہے

Dec 04, 2022 | 15:52:PM
سندھی ثقافت, سعودی عرب ,میڈیا رپورٹس ,مدینہ منورہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھی ثقافت کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی ۔ سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں تقریبات ،شرکاء  سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر فوک گیتوں پر رقص کرتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں مقیم سینکڑوں سندھی باسیوں نے سندھی کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منایا، مقامی گلوکاروں نے فوک گیت گا کر خوب سما باندھا اور شرکاء نے اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر اپنی ثقافت کو اجاگر کیا۔

ضرور پڑھیں :جرمن قونصلر سندھی رنگ میں رنگ گئے

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب اور ثقافت صدیوں پُرانی ہے جس پر ہمیں فخر ہے، سندھی امن پسند قوم ہے اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنے کلچر کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا جا رہا ہے۔