فلیٹ سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد۔۔خوف و ہراس پھیل گیا

Dec 04, 2021 | 17:08:PM
گجرات،فلیٹ، لاشیں ،برآمد
کیپشن: گجرات،فلیٹ سے لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقہ کھاریاں سے افسوسنا ک خبر ، فلیٹ سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد۔خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت کے مطابق لاشیں گجرات کے علاقے کھاریاں کے ایک فلیٹ سے ملی ہیں ۔ اطلاع ملی تھی کہ فلیٹ بچے کے رونے کی آوازیں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر  دیکھا تو گھر کے اندر 4 لاشیں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

ڈی پی او نے کہا کہ چاروں افراد کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ: اشتعال دلانے والا دوسرا ملزم طلحہ بھی گرفتار