ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا شناخت کرلیا گیا،گرفتاری کی کوششیں

Dec 04, 2020 | 18:18:PM
ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا شناخت کرلیا گیا،گرفتاری کی کوششیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل آباد میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالے ملزم کو شناخت کرلیا گیا،ملزم کا بیرون ملک فرار روکنے کیلئے پولیس نے ایف آئی اے کی مدد سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو وارنٹ بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے عمیر ٹائون میں قیام پذیر سونیا کے گھر میں داخل ہوکر اسکی بیٹی سویرا کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پرملزم نے سونیا کو گولی مارکر قتل جبکہ سویرا کو اغوا کرلیا۔اسی دن ملزم نے اسے  بھی قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی،رات بھر جانور لاش کا منہ نوچتے رہے۔
 پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج،مقتولین کے موبائل ڈیٹا اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزم عمران کو شناخت کرلیا،عمران ملت ٹائون میں اکیلا رہائش پذیر تھا، اسکی فیملی عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم ہے،پولیس نے ملزم کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے ایف آئی اے کی مدد سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر وارنٹ بھجوادیئے،مقتولین کے رشتہ داروں کا کہنا تھاکہ معلوم نہیں ملزم کی مقتولین سے کیا رنجش تھی، نہ ہی وہ اسکے متعلق جانتے ہیں۔