میر رضا علی کیس کی تفتیش میں اہم موڑ ، سی ٹی ڈی سندھ نے ایپل واچ ’’ان لاک‘‘ کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُر شہسوار ) کراچی میں میر رضا علی کیس میں تفتیش نے اہم موڑ لے لیا، سی ٹی ڈی سندھ نے میر رضا علی کی ایپل واچ ’’ان لاک‘‘ کر لی۔
پولیس کے مطابق ایپل واچ سے اہم ڈیٹا اور لین دین کی معلومات حاصل کی گئیں،میر رضا کا آئی فون اور ایپل واچ کیس کے اہم شواہد قرار دیئے گئے تھے ۔
پولیس کے مطابق دونوں ڈیوائسز سے ڈیٹا ڈیلیٹ کیا گیا تھا، آئی فون کا پاس کوڈ تاحال کریک نہیں ہو سکا، ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
ایپل واچ سے حاصل معلومات کیس کی تفتیش میں مددگار ثابت ہوں گی،پولیس نے کیس سے متعلق مزید اہم شواہد بھی حاصل کر لیے,آئندہ 48 گھنٹوں میں پولیس کی اہم پریس کانفرنس کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ