’’اف ہم تو ڈر گئے‘‘ بلاول کی جانب سے حکومت کو الٹی میٹم دینے پر عظمیٰ بخاری کا طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ ویڈیو پیغام کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے ن لیگی دوستو، ذرا غور سے سنیے ’ٹِک ٹاک، ٹِک ٹاک‘، آپ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
بلاول بھٹو کے اس بیان پر پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’اف! ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟‘
اف ہم ڈر گئے اب کیا ہوگا ???????????? https://t.co/hGuJHHA8EH
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 3, 2026
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیانات کے تبادلے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی اس بحث میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے عظمیٰ بخاری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ڈرنا تو چاہیے، کیونکہ جواب بھی دینا ہوگا اور حقیقت بھی ایک دن سامنے آئے گی۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے دونوں جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بظاہر ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیے جا رہے ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں جماعتیں ایک ہی صفحے پر ہیں۔