دریاؤں میں سیلابی صورتحال؛پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

Aug 04, 2026 | 10:07:AM
دریاؤں میں سیلابی صورتحال؛پی ڈی ایم اے کی وارننگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹس جاری کردیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،دریائے چناب، جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کالا باغ کے مقام پرپانی کابہائو 3 لاکھ 2 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہاؤ  2 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہے،وزیر آباد نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 2600 کیوسک ہے،نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب اور بہاؤ 1700 کیوسک ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کے مطابق بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے،لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 2 سے 3 روزتک مزید بارشیں:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
 ڈی جی سیف انور جپہ کے مطابق دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریاؤں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں،بچوں کا خاص خیال رکھیں ،انہیں دریاؤں اورندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔