چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم)مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر مؤخر کردی۔
اعلامیے کے مطابق 70 سے زائد شوگر ملوں نے سماعت مؤخر کرنے کی درخواست دی تھی، مسابقتی کمیشن نے سماعت کی نئی تاریخ 22 تا 25 ستمبر مقرر کردی۔
التوا درخواستوں میں کہا گیا کہ وکلاء سپریم کورٹ تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں، 50 سے زائد ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کردی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ایک بار سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر سکینڈل:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزید تاخیر یا التواء نہیں دیا جائے گا،سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن کو کیس کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے رکھا ہے، مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز مالکان کو آج سماعت کیلئے طلب کر رکھا تھا۔