قیمتوں میں بڑا رد و بدل, موٹرسائیکل  کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

Aug 04, 2023 | 11:51:AM
 غریب کی سواری جیب پر بھاری، ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3 سے 20 ہزار کا اضافہ کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) غریب کی سواری جیب پر بھاری، ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3 سے 20 ہزار کا اضافہ کردیا۔

ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 900 کی ملے گی، سی ڈی ڈریم 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور پرائیڈر 100 سی سی 5 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید سستا ہو گیا

5ہزاراضافے سے ہنڈا 125 سی سی 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کی ملے گی، سی جی 125 سپیشل 7 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 900 میں دستیاب جبکہ سی بی 125 ایف 10 ہزار اضافہ سے 3 لاکھ 90 ہزار 900 ملے گی۔

 150 سی سی ہنڈا بائیکس کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔